10 مارچ 2016 - 19:55
طرابلس کے پولیس سربراہ داعش کے ہاتھوں اغوا

دہشت گرد گروہ داعش نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے پولیس سربراہ کو اغوا کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے طرابلس کے پولیس سربراہ عامر الیکوش کی گاڑی کو روک کر انہیں اور ان کے ایک محافظ کو اغوا کر لیا- سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طرابلس کے پولیس سربراہ کا ایک اور ساتھی احمد الناکوع دہشت گردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا- یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے یہ ملک بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے اور اس وقت لیبیا میں دو متوازی حکومتیں اور پارلیمان کام کر رہی ہیں- البتہ جس حکومت اور پارلیمنٹ کو عالمی برادری تسلیم کرتی ہے وہ مشرقی شہر طبرق میں منتقل ہو چکی ہے- لیبیا میں ایک مضبوط حکومت اور منظم فوج نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد گروہ داعش نے اس ملک کو اپنی سرگرمیوں کی آماجگاہ بنا لیا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169